کھیل

کیا ہندوستان چھوڑ دیں گے ویراٹ کوہلی بیوی و بچوں کو لیکر کہاں ہونگے منتقل،بچپن کے کوچ نے کیا انکشاف

نئی دہلی،19؍دسمبر(ایجنسی) اسٹار ہندوستانی بلے باز اور سابق کپتان ویراٹ کوہلی ہندوستان چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کوہلی لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ آباد ہوں گے۔ لیجنڈری کرکٹر کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما کے مطابق، ویراٹ، اپنی اداکار بیوی انوشکا شرما اور دو بچوں، وامیکا (پیدائش جنوری 2021) اور اکے (پیدائش فروری 2024) کے ساتھ لندن منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور جلد ہی ہندوستان چھوڑ کر وہاں آباد ہوں گے۔راجکمار نے روزنامہ جاگرن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ویراٹ اپنے بچوں اور اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ لندن میں شفٹ ہونے کی منصوبہ بندی بنا رہے ہیں۔ وہ بہت جلد ہی بھارت چھوڑ کر وہاں بسنے والے ہیں۔دہلی میں پیدا اور پرورش پانے والے کوہلی چند سال قبل ممبئی چلے گئے تھے۔ انہوں نے دسمبر 2017 میں انوشکا کے ساتھ اٹلی میں شادی کی اور جنوری 2021 میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا خیرمقدم کیا۔ کوہلی اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے رواں سال کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ان کی پیدائش فروری میں ہوئی تھی۔انٹرویو کے دوران راجکمار سے کوہلی کی فارم اور ان کے ریٹائرمنٹ پلان کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ کوہلی کی فارم تشویشناک نہیں ہے اور وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں بھارت کے لیے مزید دو سنچریاں بنانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ، ’’وراٹ اپنے کیریئر کی بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنائی۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے دو ٹیسٹ میں وہ مزید دو سنچریاں بنانے والے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی کرکٹ سے لطف اٹھایا ہے۔ ان کی فارم فکر کی بات نہیں ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ کس طرح مشکل حالات میں پرفارم کرنا ہے اور اپنی ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد کرنا ہے۔”شرما نے مزید کہا۔ “ویراٹ ابھی بھی بہت فٹ ہیں، اور ان کی عمر اتنی نہیں ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ لے سکیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ مزید پانچ سال کھیلے گا۔ وہ یقینی طور پر 2027 ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے کھیلیں گے۔ میں اسے پچھلے 26 سالوں سے جانتا ہوں، اور اسی لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ ان میں اب بھی بہت زیادہ کرکٹ باقی ہے،‘‘

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button