سوڈانی فوج کا الفاشر شہر میں 25 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
خرطوم، 28 دسمبر (ایجنسی) سوڈانی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے ملک کے مغرب میں شمالی دارفور ریاست کے شہر الفاشر میں 25 باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔سوڈانی مسلح افواج نے آج ہفتے کو اپنے ’فیس بک‘ پیج پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ “ہماری مسلح افواج، جوائنٹ فورس اور مستنفرین نے توپ خانے کی مدد سے سات فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا، جن میں ایک بکتر بند گاڑی، ایک صرصرماڈل کی گوجی گاڑی اور ’بی ٹی آر‘ بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی۔ اس کارروائی میں کم سے کم پچیس باغی ہلاک ہوگئے۔فوج نے شمالی دارفور کے الفاشر شہر کے محور میں کل جمعہ کی کارروائیوں کے بارے میں ایک رپورٹ میں مزید کہا کہ “الفاشر شہر نے حالات کے استحکام اور فورسز کے عظیم حوصلے کے ساتھ ایک زبردست سکون دیکھا‘‘۔اس نے وضاحت کی “بار بار کی شکستوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کچھ عسکریت پسندوں کی پسپائی کے مطالبات کے نتیجے میں ملیشیا باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں ان میں سے 14 ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے”۔قابل ذکر ہے کہ سوڈان میں اپریل 2023ء سے سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کے درمیان اقتدار کی کشمکش دیکھی جا رہی ہے۔