بین الاقوامی
سعودی وزیر دفاع کا اپنے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
جدہ،19؍دسمبر(ایجنسی)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس سے دفاعی شعبے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے خطے اور دنیا کی تازہ ترین پیش رفت ،علاقائی اور عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔