اٹلی شام کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے: وزیر اعظم جیارجیا میلونی
اٹلی،17؍دسمبر(ایجنسی) اٹلی کی وزیر اعظم جیارجا میلونی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں سامنے آنے والی نئی قیادت کے ساتھ روابط اور مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ لیکن ضروری ہے کہ ان سے بعض چیزوں پر زیادہ سے زیادہ احتیاط کی یقین دہانی ہو خصوصا مسیحیوں کے معاملے میں ، وہ پارلیمنٹ سے خطاب کر رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا شام کی اپوزیشن جس کی افواج نے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا ہے اس کے اقلیتوں کے ساتھ رویے کو دیکھا جائے گا۔ اس میں اچھی اطلاعات اور اشاروں کی بنیاد پر اٹلی شامی قیادت کے ساتھ چلنے کو تیار ہوگا۔انہوں نے اس سلسلے میں اپنے یورپی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی چیزیں شیئر کیں۔وزیراعظم نے کہا پہلا ملنے والا اشارہ بہت اچھا ہے لیکن اس سلسلے میں ہمیں مزید اچھے اشاروں کی ضرورت ہے۔ لفظوں کے ساتھ ساتھ عمل بھی ہونا چاہیے۔ اس لیے ہم نئے شامی حکام کے بارے میں ان کے عمل کی بنیاد پر ہی فیصلے کریں گے۔اس سلسلے میں فیصلہ کن عنصر شامی حکام کا مذہبی و نسلی شناختوں کے بارے میں رویہ ہوگا۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے کہا یہ بات کہتے ہوئے میں مسیحیوں کا سوچ رہی ہوں۔ جنہوں نے اس سے پہلے ہی بہت زیادہ مظالم برداشت کیے ہیں۔