کھیل

’زندگی کا ایک نیا باب‘، مشہور انڈین ایتھلیٹ نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی،، 20 جنوری (ایجنسی)انڈیا سے تعلق رکھنے والے جیولن تھرور، معروف ایتھلیٹ اور دو مرتبہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔نیرج چوپڑا نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا ’اپنے خاندان کے ہمراہ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہوں، قدرت کی ہر اس کرم نوازی کا شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اس لمحے میں ایک ساتھ پہنچایا، محبت کے بندھن میں جڑے ہوئے، خوشی اور سکون کے ساتھ ہمیشہ کے لیے۔‘نیرج چوپڑا کے چچا کے مطابق ایتھلیٹ کی اہلیہ ہیمانی امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔ نیرج چوپڑا کی شادی کی تقریب انتہائی نجی قسم کی تھی جس میں دلہن اور دلہے کے رشتہ داروں اور کچھ قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نیرج چوپڑا کے چچا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جلد نیرج چوپڑا اور ہیمانی کی ولیمے کی تقریب منعقد ہو گی۔انڈیا کی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت سے تعلق رکھنے والی ہیمانی ایک ٹینس پلیئر ہیں۔ہیمانی نے سنہ 2015 سے 2018 تک نئی دہلی میں پولیٹکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔
اب ہیمانی امریکہ میں سپورٹس اور فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری کے پروگرام میں زیر تعلیم ہیں۔ ہیمانی نے دہلی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں بھی حصہ لیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button