دہلی

دہلی کے لوگوں پر دس سال سے ’آپ۔ دا ‘چھایا ہوا ہے :مودی

نئی دہلی، 03 جنوری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی عام آدمی پارٹی (آپ) کی حکومت کو قومی راجدھانی کے لوگوں کے لئے بڑا ‘‘ آپ ۔ دا ’’ ( ڈیزاسٹر ) قرار دیتے ہوئے کہا کہ انا ہزارے کو آگے کر کے کٹر بے ایمان لوگوں نے کھلے عام گھوٹالے اور کرپشن کی اور اس کا جشن بھی منایا۔ شمالی دہلی کے اشوک وہار میں رام لیلا میدان میں کچی بستیوں میں رہنے والے غریبوں کے لیے ‘سوابھیمان اپارٹمنٹ’ کا افتتاح کرنے کے بعد دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل جمعہ کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے یہ طنز کیا۔ وزیر اعظم نے کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ انہیں ہر حال میں مستقل مکان ملیں گے ۔ آج نہ ملے تو کل ضرور ملے گا۔وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بہت سے نئے امکانات لے کر آ رہا ہے ۔ دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے کی طرف ہمارا سفر اس سال تیز ہونے والا ہے ۔ آج ہندوستان دنیا میں سیاسی اور معاشی استحکام کی علامت بن چکا ہے ، ہندوستان کا یہ کردار 2025 میں مزید مضبوط ہوگا۔مسٹر مودی نے کہا کہ یہ سال دنیا میں ہندوستان کی بین الاقوامی امیج کو مضبوط کرنے ، ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے ، نئے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ میں نوجوانوں کے روزگار کو فروغ دینے اور زراعت کے شعبے میں نئے ریکارڈ بنانے کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال خواتین کی قیادت میں ترقی کے ہمارے منتر کو نئی بلندیاں دے گا اور زندگی کی آسانی اور معیار میں اضافہ کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا “میں خاص طور پر ان ساتھیوں، ان ماؤں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جن کی نئی زندگی ایک طرح سے شروع ہو رہی ہے ۔ کچی بستی کی بجائے مستقل گھر، ہمارا اپنا گھر… یہ ایک نئی شروعات ہے ۔ جن کو یہ گھر ملے ہیں، یہ عزت نفس کا گھر ہے ، یہ وقار کا گھر ہے ، یہ نئی امیدوں اور نئے خوابوں کا گھر ہے ۔ میں یہاں آپ سب کی خوشی میں آپ کے جشن کا حصہ بننے آیا ہوں۔ ‘سوابھیمان اپارٹمنٹس’ غریبوں کی عزت نفس اور وقار میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ ان گھروں کے مالک دہلی کے مختلف مقامات کے لوگ ہو سکتے ہیں، لیکن یہ سب میرے خاندان کے افراد ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ آج پورا ملک ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کی تعمیر میں مصروف ہے ۔ ہم اس عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ میں ملک کے ہر شہری کے پاس مستقل مکان ہونا چاہیے ۔ اس قرارداد میں دہلی کا بڑا رول ہے ، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے کچی آبادیوں کی جگہ مستقل مکانات بنانے کی مہم شروع کی ہے ۔’’ انہوں نے کہا “ملک اچھی طرح جانتا ہے کہ مودی نے کبھی اپنے لیے گھر نہیں بنایا، لیکن گزشتہ 10 برسوں میں انہوں نے چار کروڑ سے زیادہ لوگوں کے خواب پورے کیے ہیں۔
میں بھی شیش محل بنا سکتا تھا، لیکن میرے لیے یہ خواب تھا کہ میرے ہم وطنوں کو مستقل گھر ملیں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جب بھی آپ کچی آبادیوں سے بات کریں اور ملیں تو میری طرف سے انہیں یقین دلائیں کہ آج نہیں تو کل انہیں پکے مکان ضرور ملیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان بنانے میں ہمارے شہروں کا بڑا رول ہے ۔ جہاں دور دور سے لوگ خواب لے کر آتے ہیں اور بڑے خلوص کے ساتھ ان خوابوں کو پورا کرنے میں اپنی زندگی گزار دیتے ہیں۔
اس لیے مرکز کی بی جے پی حکومت شہروں میں رہنے والے ہر خاندان کو معیاری زندگی فراہم کرنے میں مصروف ہے ۔ دہلی میں آپ کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا “پچھلے 10 برسوں سے ، دہلی کو ایک ‘‘بڑی آپ ۔ دا ’’ حکومت نے گھیر رکھا ہے ۔ انا ہزارے جی کو سامنے رکھ کر کچھ کٹر بے ایمان لوگوں نے دہلی کو ‘آپ کے ڈیزاسٹر ‘ میں دھکیل دیا۔ شراب کی دکانوں میں گھوٹالہ، بچوں کے اسکولوں میں گھوٹالہ، غریبوں کے علاج میں گھوٹالہ، بھرتی کے نام پر گھوٹالہ… یہ لوگ دہلی کی ترقی کی باتیں کرتے تھے ، لیکن ان لوگوں نے ‘آپ- ڈیزاسٹر ‘ بن کر دہلی پر حملہ کیا ہے ۔ یہ لوگ کھلم کھلا کرپشن میں ملوث ہیں اور اس کا جشن بھی مناتے ہیں۔ یہ چوری کے سوا کچھ نہیں کرے اور اس کے اوپر بدتمیزی بھی کرتے ہیں ۔’’ انہوں نے کہا ”دہلی کے لوگوں نے آپ کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے ۔ دہلی کے ووٹر دہلی کو ‘‘ آپ ۔ دا ’’ سے آزاد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں اب ہم اسے برداشت نہیں کریں گے ، ہم اسے بدل دیں گے ۔’’ وزیر اعظم نے کہا “میں ‘آیوشمان بھارت’ اسکیم کے فوائد دینا چاہتا ہوں جو دہلی کے لوگوں کو مفت علاج فراہم کرتی ہے ۔ آآ آپ دا ’’ حکومت کو دہلی کے لوگوں سے بڑی دشمنی ہے ۔ آیوشمان اسکیم پورے ملک میں نافذ ہے ، لیکن دہلی کی حکومت اس اسکیم کو یہاں (دہلی میں ) نافذ نہیں ہونے دے رہی ہے ۔ اس کا نقصان دہلی کے لوگوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کا ہر شخص جمنا کی حالت دیکھ سکتا ہے ۔ ان کی (آپ) کی بے شرمی دیکھو، یہ کیسی ‘ آپ۔ دا ‘ ہے ، وہ کہتے ہیں کہ جمنا کی صفائی کرنے سے انہیں ووٹ نہیں ملے گا، کیا آپ جمنا کو ایسے ہی چھوڑ دیں گے ؟ یہ آپ کو ووٹ نہیں دیتا؟ اس ‘آپ-دا’ نے دہلی کے لوگوں کی زندگی ٹینکر مافیا کے ہاتھ میں دے دی ہے ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button