بین الاقوامی

شام پر غیر ملکی بمباری کا سلسلہ جاری، فرانس بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو چکا

فرانس،31؍دسمبر(ایجنسی)شام جو پچھلے کم از تین ہفتوں سے کئی ملکوں کی زبردست بمباری کا نشانہ بن چکا ہے پچھلے ہفتے کے اختتام پر فرانس نے بھی شام میں بمباری کرنے کا تجربہ کر لیا ہے۔فرانس کے مسلح افواج کے وزیر سیباستین لیکارنو نے منگل کے روز بتایا ہے کہ فرانس نے بھی شام میں اختتام ہفتہ پر بمباری کرتے ہوئے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔فرانسیسی وزیر کے مطابق اتوار کے روز اس کی فضائیہ نے داعش کے اہداف کو بمباری کر کے نشانہ بنایا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس ‘ پر ایک پوسٹ کی صورت میں جاری کیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل امریکہ نے بھی شام پر اسی طرح کی بمباری کی ہے۔ جبکہ اسرائیل نے تو ماضی میں کی جانے والی وقفے وقفے کی بمباری کو اب معمول کی شکل دے دی ہے۔شام میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد بھی حالات میں ٹھہراؤ اور استحکام نہیں آیا ہے۔ ابھی مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کے ہی اشارے ہیں۔اگرچہ آٹھ دسمبر کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد 13 سال سے چلی آرہی خانہ جنگی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ابھی استحکام آنے میں وقت لگے گا۔امریکہ، یورپ ، اسرائیل اور ایران ، ترکی اور روس ہر ایک کے شام میں غیر معمولی مفادات موجود ہیں۔ جبکہ شام خود بھی کئی نسلی اور مذہبی شناختوں کا مجموعہ ہے۔ جس سے دوسرے ملک فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button