کھیل

کہانی اس والد کی جس نے اپنے بیٹے کو کرکٹر بنانے کے لیے چھوڑ دی تھی سرکاری ملازمت

نئی ،28؍دسمبر(ایجنسی)آج کا دن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک یادگار دن ہے۔ کیونکہ ایک طرف جہاں کوہلی، روہت، پنت، جڈیجہ اور راہل جیسے سینئر کرکٹرز آسٹریلیائی گیند بازوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور تھے۔ وہیں دوسری جانب نوجوان آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی نے آسٹریلیائی گیند بازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ 105 رن بنا کر ابھی بھی کریز پر موجود ہیں آئندہ کل اپنے اسکور میں مزید رنوں کا اضافہ کرتے دکھائی دیں گے۔ ایک طرف جہاں اسٹیڈیم میں بیٹھے ہزاروں کرکٹ شائقین نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ دوسری جانب شائقین کے درمیان ایک ایسا شخص بھی موجود تھا جو خوشی کے مارے رو بھی رہا تھا اور ہنس بھی رہا تھا۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ نوجوان کرکٹر نتیش کمار ریڈی کے والد متیالا ریڈی تھے۔بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے رواں آسٹریلیائی دورے پر جب نتیش کمار کو ٹیم کا رکن منتخب کیا گیا تو کئی لوگوں ان کے انتخاب پر سوال کھڑا کیا تھا۔ لیکن رواں سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی سے انہوں نے ٹیم میں اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کر دیا۔ حالانکہ نتیش کمار کا ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں پہنچنے تک کا سفر بالکل بھی آسان نہیں تھا۔ اس مقام تک پہنچنے میں نتیش کمار کی اپنی محنت کے ساتھ ساتھ ان کے والد کی بھی قربانی شامل رہی ہے۔ بیٹے کو اس مقام تک پہنچانے کے لیے ان کے والد متیالا ریڈی نے سرکاری نوکری تک چھوڑ دی تھی۔واضح ہو کہ نتیش ریڈی نے کم عمری میں ہی کرکٹ کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ جب ان کی عمر 12 سال تھی تب ان کے والد ’ہندوستان جِنک‘ میں ملازمت کرتے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button