سعودی وزیر داخلہ سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
جدہ،16؍دسمبر(ایجنسی)سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے پیر کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کے حوالے سے سعودی قیادت کی ہدایت پر ہوئی ہے۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں خاص طور پر منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر عبدالعزیز الداود، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمد البتال، ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی، ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول میجر جنرل محمد بن سعید القرنی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔