کھیل

اسپین اور نیدرلینڈ نے فیبا 3×3 ورلڈ کپ کا خطاب جیتا

اسپین اور نیدرلینڈ نے فیبا 3×3 ورلڈ کپ کا خطاب جیتا
اولانباتور، 30 جون (ایجنسی) اسپین اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3×3 باسکٹ بال ورلڈ کپ (فیبا) 2025 میں مردوں اور خواتین کے زمرے کے خطاب جیت لیے ہیں۔منگولیا کی 3×3 باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق اتوار کے روز کھیلے گئے مردوں کے زمرے کے فائنل مقابلے میں اسپین کی ٹیم نے سوئزرلینڈ کو 17-21 سے شکست دی۔ جبکہ خواتین کے زمرے میں نیدرلینڈ نے میزبان منگولیا کو 9-15 سے شکست دی ۔ مردوں کے کانسہ کے تمغہ مقابلے میں سربیا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جرمنی کو 16-21 سے شکست دی۔ خواتین کے زمرے میں کینیڈا نے پولینڈ کو 9-21 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے ۔23 سے 29 جون تک جاری رہنے والے اس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن میں مختلف ممالک اور خطوں کی 20 مردوں اور 20 خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button