دہلی

وزیر اعظم مودی کا ترینداد اور ٹوباگو میں بھوجپوری چوتال سے استقبال

پورٹ آف اسپین/نئی دہلی، 4 جولائی (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کا یہاں پہنچنے پر ہندوستانی تارکین وطن نے غیر معمولی گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا اور روایتی ہند-ترینداد روایت کے مطابق رنگارنگ استقبالیہ پیش کیا۔وزیر اعظم مودی اپنے پانچ ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے موقع پر جمعرات کو دیر گئے ترینداد اور ٹوباگو پہنچے ۔وزیر اعظم نے ترینداد اور ٹوباگو کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔وزیر اعظم ترینداد اور ٹوباگو کے دوروزہ دورے پر ہیں۔وزیر اعظم پورٹ آف اسپین کے پیارکوبین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے جہاں بھوجپوری چوتال کی روایتی پرفارمنس کے ساتھا اُن کا استقبال کیا گیا۔ بھوجپوری چوتال اترپردیش اور بہار کا لوک رقص ہے ۔اس رقص کی پیشکش سے اس کیریبیائی ملک اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی رشتوں خاص طور پر اُن ثقافتی بنیادوں کو اجاگر کیا گیاجنھیں وہاں ہند نژاد لوگوں نے زندہ رکھا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ میں اس پرفارمنس کی یہ کہتے ہوئے تعریف کی، ‘‘یہ ایک بے مثال ثقافتی رشتہ ہے ! پورٹ آف اسپین میں بھوجپوری چوتال کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ترینداد اور ٹوباگو اور ہندوستان، خاص طور پر مشرقی یوپی اور بہار کے کچھ حصوں کے درمیان تعلق قابل ذکر ہے ۔’’انہوں نے یہ بھی لکھاکہ ‘‘ بھوجپوری چوتال کی گونج ترینداد اور ٹوباگو میں سنائی دیتی ہے !’’ملک کی ترقی میں ہندوستانی برادری کے تعاون کو سراہتے ہوئے ، وزیر اعظم مودی نے اس بات اجاگر کیا کہ ہندوستانی برادری نے نہ صرف مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ ہندوستانی ثقافت سے بھی ان کا گہرا تعلق ہے ۔یہ دورہ خاص طور پر اس لئے بھی اہم ہے ، کیونکہ یہ وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر مودی کا کیریبیائی ملک کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ یہ 1999 کے بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا ترینداد اور ٹوباگو کا پہلا دو طرفہ دورہ بھی ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی علامت کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم کملا پرساد-بیسسر اور ان کی کابینہ کے کئی اراکین نے وزیر اعظم مودی کا ہوائی اڈے پرگرمجوشی سے استقبال کیا۔ انہیں باقاعدہ گارڈ آف آنر دیا گیا ۔وزیر اعظم مودی نے ترینداد اور ٹوباگو میں ہندوستانی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب میں ترینداد اور ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پرساد-بیسسر، ان کی کابینہ کے اراکین، اراکین پارلیمنٹ اور کئی دیگر معززین نے شرکت کی۔اپنے بیان میں وزیر اعظم مودی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ‘‘ترینداد اور ٹوباگو کے پورٹ آف اسپین پہنچا۔ میں ہوائی اڈے پر پُرتپاک استقبال کے لیے وزیر اعظم کملا پرساد-بیسسر، کابینہ کے معزز اراکین اور اراکین پارلیمنٹ کا شکر گزار ہوں۔’’
وزیر اعظم مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی رشتوں کے بارے میں بھی بات کی۔انھوں نے کہا ‘‘ترینداد اور ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پرساد-بیسسر کے آباؤ اجداد کا تعلق بہار کے بکسر سے تھا۔ کملا جی خود اس گاؤں میں آئی ہیں۔ لوگ انہیں بہار کی بیٹی مانتے ہیں۔’’

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button