دہلی

مودی نے سمودھان ہتیہ دیوس پر ایمرجنسی کے خلاف جدوجہد میں شامل تمام جنگجووں کو سلام کیا

نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’سمودھان ہتیہ دیوس‘ کے موقع پرملک میں1975 میں نافذ کی گئی ایمرجنسی کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرنے والے تمام افراد کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’ہم اپنے آئین میں درج اصولوں کو مضبوط بنانے اوروکست بھارت کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ آئیے ہم ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں اور غریبوں اور محروموں کے خوابوں کو پورا کریں۔‘‘ پی ایم مودی نے ’سمودھان ہتیہ دیوس‘ کے حوالے سے ایکس پر کئی پوسٹ کی ہیں۔ ایک اور پوسٹ میں، انہوں نے لکھا، ’’ہم ہر اس شخص کو سلام پیش کرتے ہیں جو ایمرجنسی کا مقابلہ کرنے کے لیے کھڑے ہوئے! یہ ہندوستان بھر سے، ہر علاقے سے، مختلف نظریات سے تعلق رکھنے والے لوگ تھے جنہوں نے ایک مقصد کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا۔ ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کی حفاظت اور ان نظریات کو برقرار رکھنے کے لیے جن کے لیے ہمارے مجاہدین آزادی نے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ یہ ان کی اجتماعی جدوجہد تھی جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس وقت کی کانگریس کی حکومت کو جمہوریت کو بحال کرنا پڑااور نئے انتخابات کا انعقاد کرنا پڑا، جس میں انہوں نے بری طرح شکست کھائی۔‘‘ انہوں نے لکھا، ’’آج ہندوستان کی جمہوری تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک ایمرجنسی کے نفاذ کے پچاس برس مکمل ہوگئے ہیں۔ بھارت کے لوگ اس دن کو سمودھان ہتیہ دیوس کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن بھارتی آئین میں درج اقدار کو پامال کیا گیا، بنیادی حقوق تلفکر دیے گئے، آزادی صحافت سلب کر دی گئی اور بہت سے سیاسی رہنماوں، سماجی کارکنوں، طلبا اور عام شہریوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے اس وقت اقتدار میں کانگریس کی حکومت نے جمہوریت کو یرغمال بنا لیا ہو!‘‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سفاکانہ دور کو یاد کرتے ہوئے لکھا،’’ جب ایمرجنسی لگائی گئی تھی، تب میں ایک نوجوان آر ایس ایس پرچارک تھا۔ ایمرجنسی مخالف تحریک میرے لیے ایک سیکھنے کا تجربہ تھا۔ اس نے ہمارے جمہوری ڈھانچے کی حفاظت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی، مجھے سیاسی میدان میں لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ مجھے خوشی ہے کہ بلیو کرافٹ فاونڈیشن نے ان تجربات میں سے کچھ کو ایک ڈیجیٹل کتاب کے طور پر جمع کیا ہے، جس کا پیش لفظ ایچ ڈی دیوگوڑا جی نے لکھا ہے، جو خود ایمرجنسی مخالف تحریک کی ایک قدآور شخصیت ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بلیو کرافٹ ڈیجیٹل فاونڈیشن کی اس کتاب کا نام ’دی ایمرجنسی ڈائریز- ایئردیٹ فورجڈ یہ لیڈر ‘ ہے۔ فاونڈیشن کے مطابق، اس کتاب کا آج مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ اجرا کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button