اتر پردیش

اسرو صدر نے کی یوگی سے ملاقات

لکھنؤ،7؍جولائی(ایجنسی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اسرو کے صدر اور ہندوستان حکومت کے خلائی ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر وی نارائن نے پیر کو ملاقات کی۔اس ملاقات میں کئی اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران ریموٹ سینسنگ تکنیک کے ذریعے ریاست کے لیے ترقی کے نئے امکانات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران اسرو کے چیئرمین نے وزیر اعلیٰ کو ریموٹ سینسنگ کے شعبے میں اب تک کی پیشرفت اور کامیابیوں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ موسم کی پیشن گوئی، جنگلات اور سبز احاطہ کی نگرانی، زمینی پانی کی پروفائلنگ، نقشہ سازی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات پر پہلے ہی وسیع کام کیا جا چکا ہے ۔ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مشورہ دیا کہ اتر پردیش کے لیے ایک علیحدہ سیٹلائٹ تیار کیا جائے جو خاص طور پر آسمانی بجلی کی پیشگی وارننگ دینے کے قابل ہو۔یوگی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ریاست میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اوسطاً 300 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ایسے میں یہ جدید ٹیکنالوجی ریاست میں آفات سے ہونے والے جانی نقصان کو روکنے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے ۔ چیف منسٹر کی درخواست پر اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر نارائنن نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور جلد ہی اس کا ٹھوس حل تلاش کرنے کی سمت کام کریں گے ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button