کھیل

آیوش شیٹی اور تنوی شرما یو ایس اوپن کے فائنل میں

آیووا (امریکہ)، 29 جون (ایجنسی) ہندوستانی نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی اور تنوی شرما نے یو ایس اوپن 2025 میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں اور خواتین کے سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہفتہ کی رات ایک گھنٹے سات منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں 34ویں نمبر پر موجود 20 سالہ آیوش شیٹی نے سیمی فائنل مقابلے میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 9 چینی تائی پے کے چو تیئن چن کو 21-23، 21-15، 21-14 سے شکست دی۔ آیوش نے پہلی بار کسی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ وہ ٹائٹل مقابلے میں تیسرے سیڈ کینیڈا کے برائن یانگ سے مقابلہ کریں گے ۔ادھر خواتین کے ایونٹ میں 16 سالہ تنوی شرما نے سیمی فائنل میں یوکرین کی ساتویں سیڈ کھلاڑی پولینا بوہرووا کو 21-14، 21-16 سے ہرا کر خواتین کے سنگلز فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ اس جیت کے ساتھ تنوی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنل میں پہنچنے والی سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ فائنل میں تنوی کا مقابلہ امریکہ کی 34 سالہ ٹاپ سیڈ کھلاڑی بیوین ژانگ سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button